مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیووم نیوز سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے سرکاری ذرائع نے نجف اشرف میں روضہ امام علی علیہ السلام میں موبائل فون دھماکے کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے واقعہ کی حقیقت واضح کر دی۔
عراق کے باخبر ذرائع نے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں روضہ امام علی علیہ السلام کے اندر موبائل فون دھماکے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرم کو جانے والے راستے کے سکیورٹی پوائنٹ پر ایک موبائل فون کی بیٹری میں معمولی آگ لگی تھی جب کہ حرم کے اندر دھماکے کی خبر بے بنیاد ہے۔
عراق کی وزارت داخلہ نے ایک سرکاری بیان میں نجف اشرف شہر میں امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے اندر موبائل فون کے دھماکے سے متعلق بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔
اس بیان میں مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا سے کہا گیا کہ وہ معلومات اور خبروں کی ترسیل میں زیادہ درستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معتبر ذرائع سے خبریں وصول کریں۔
آپ کا تبصرہ